سنٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے سینکڑوں موبائل اور منشیات پکڑی گئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل جیل میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے سینکڑوں موبائل فون اورمنشیات برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے اعتراف کیاکہ آپریشن کے دوران دوکلوگرام منشیات اور 449موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ برآمد ہونیوالے سامان میں 400موبائل فون بیٹریاں اور 39چارجر برآمد ہوئے ہیں ۔