کالاباغ ڈیم سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کالاباغ ڈیم سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
کالاباغ ڈیم سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ریفرنڈم کرانے اور بھارت سے بجلی کی خریداری روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے ،ڈیم کی تعمیر کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دیاجائے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ بھارت سے بجلی کی خریداری روکنے کا بھی حکم دیاجائے اور بجلی خریدنے کیلئے استعمال ہونیوالی رقم ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جائے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں