عمران فاروق قتل کیس: میٹرو پولیٹن پولیس کا دو گھروں پر چھاپہ، پانچ گھنٹے تلاشی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹروپولیٹن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں دو گھروں میں چھاپہ مارا اور ایک پاکستانی نژاد برطانوی سے تفتیش بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں میٹروپولیٹن پولیس نے شمالی مغربی علاقے میں دو گھروں پر چھاپہ مارا اور پانچ گھنٹے سے زائد تلاشی لی، اس دوران وہاں موجود ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے تفتیش بھی کی گئی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی مغربی علاقے میں ڈاکٹر عمران فاروق کی رہائش گاہ کے قریب دو گھروں میں چھاپہ مارا گیا اور تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔