دیرآید ، درست آید۔۔۔پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اُٹھادیا

دیرآید ، درست آید۔۔۔پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں ...
دیرآید ، درست آید۔۔۔پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اُٹھادیا

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بالآخر ڈرون حملوں کامعاملہ سلامتی کونسل میں اُٹھادیاہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان خان نے سلامتی کونسل میں موقف اپنایاکہ ڈرون حملے پاکستان کی داخلی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہیں ، ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت نہیں ہورہے ،میزائل حملوں کے متاثرین انتقامی کارروائیاں کرتے ہیں ، دہشتگرد کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں ۔ اُنہوں نے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ میزائل حملوں سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں قیمتی سویلین جانیں ضائع ہورہی ہیںجن میں بچے بھی شامل ہیں ، پاکستان کو تشویش ہے لہٰذا فوری طورپر مذاکرات کا راستہ اختیار کرناچاہیے اور عدالتی نظام کے تحت دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں