مردان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ ،تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے سمیت 34افراد جاں بحق، 57 زخمی

مردان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ ،تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے ...
مردان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ ،تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے سمیت 34افراد جاں بحق، 57 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) شیر گڑھ میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے میں تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی عمران مہمند سمیت 34افراد جاں بحق اور58کے قریب زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے۔ ڈی آئی جی جعفر خان کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والے پٹرول پمپ کے مالک حاجی عبداللہ کی نماز جنازہ کے دوران خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پی کے 27سے آزادحیثیت میں منتخب ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالے رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی عمران مہمند اپنے بھائی ملک امان اور درجنوں دیگر شرکاءسمیت شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں عمران مہمند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مردان میڈیکل کمپلیس میں40سے زائدزخمیوں کو منتقل کردیاجبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔نماز جنازہ جے یو آئی ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم پڑھا رہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔کئی زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر اُنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیاہے ۔ ہسپتال میں موجود زخمیوں نے بتایاکہ عمران مہمند کے نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے پہنچنے کے کچھ دیر بعد دھماکہ ہواگیا جس کے بعد ہر طرف آہ و بقا شروع ہوگئی ،لاشیں تھیں ، زخمی تھیں اور شورشرابہ تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایاکہ خود کش حملہ آور کے اعضاءمل گئے ہیں اور ابتدائی طور پر حملہ آور ازبک لگتاہے ،بارودی مواد میں بال بیرنگ اور چھرے استعمال کیے گئے ہیں۔وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے دھماکے کی مذمت اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، ہمیں خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی پڑے گی ، جب تک ہم امریکہ کی جنگ سے نہیں نکلتے تب تک حالات کا درست ہونامشکل ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت میں ہوتے تو پہلے ہی دن جنگ سے علیحدگی کا اعلان کردیتے تاہم اب مزید سیکیورٹی سخت کرنے کی کوشش کریں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں امن ہوتو پورا ملک سکون سے ہوگا، وفاقی حکومت بھی امن قائم کرنے کے نعرے سے حکومت میں آئی تھی ۔یادرہے کہ قبل ازیں بھی تحریک انصاف کا رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی اورغریب ترین ایم پی اے فریدخان بھی موت کے گھاٹ اُتاردیاگیاتھا۔صوبائی حکومت نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثاءکیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

مزید :

قومی -Headlines -