شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ جاری، مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ جاری، مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک
شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ جاری، مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی مختلف واقعات میں 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گارڈن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شوکت جاں بحق اور شہزاد زخمی ہو گیا۔ اسی علاقے میں فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ کریم آباد کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ بنارس پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لیاقت آباد میں رات گئے کامران سعید کی لاش ملی جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے اغواءکے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اورنگی ٹاو¿ن ہریانہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کلفٹن تھانے کے قریب سے ایک لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی