بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
 بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں 1.12 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی سفارشات پر نیپرا کل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق نیپرا کو ارسال کی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیزل پر بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 20.80 روپے فی یونٹ رہی، فرنس آئل پر پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 16 روپے، گیس سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداواری لاگت 5.21 روپے جبکہ پن بجلی کی پیداواری لاگت صرف 8 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ نو کروڑ یونٹ بجلی چوری اور لائن لاسزز کی نذر ہو گئے۔ مئی کے مہینے میں 7 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری صلاحیت 56 ارب روپے رہی۔ سی پی پی اے نے تجویز دی کہ بجلی کی لاگت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 1.12 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی سفارشات پر کل سماعت کرے گی جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔

مزید : بزنس


loading...