تمام قومی ادارے سلامتی امور اور خارجہ پالیسی پر متفق ہیں: دفتر خارجہ

تمام قومی ادارے سلامتی امور اور خارجہ پالیسی پر متفق ہیں: دفتر خارجہ
 تمام قومی ادارے سلامتی امور اور خارجہ پالیسی پر متفق ہیں: دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام پاکستانی اداروں میں قومی سلامتی امور اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے اتفاق ہے، پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے بیان کے ردعمل میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے جبکہ تمام ریاستی ادارے اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہو گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : قومی


loading...