حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا

حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا
حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا

  



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو نے سیکیورٹی ذمے داریاں باضابطہ طور پر افغان فوج کو سونپ دی ہیں، دوسری جانب افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں ایک تقریب میں نیٹو نے سیکیورٹی کی ذمے داریاں باضابطہ طور پر افغان فوج کو سونپ دیں۔ اِس تقریب کے بعد افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امن کونسل کا وفد طالبان سے مذکرات کے لیے قطر بھیجنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ایک عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے دوحہ میں طالبان کا آفس کھولا جارہا ہے تاہم کابل میں طالبان ترجمان نے اس سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی