پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کیلئے ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز حیدر رضوی میں مقابلہ

پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کیلئے ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز حیدر رضوی ...
پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کیلئے ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز حیدر رضوی میں مقابلہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کی معطلی کے بعد قائم مقام چیئرمین کیلئے ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز حیدر رضوی کے نام زیر غور ہیں جنہیں منظوری کیلئے وزیراعظم کے پاس بھجوا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر موجودہ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا تھا اور سیکرٹری اسپورٹس اسلام آباد، سیکرٹری پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹریز سے دو ہفتوں میں رپورٹ اور جواب طلب کئے ہیں۔

مزید : کھیل