پنجاب کا بجٹ عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لائے گا: شہباز شریف

پنجاب کا بجٹ عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لائے گا: شہباز شریف
پنجاب کا بجٹ عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لائے گا: شہباز شریف

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے لئے انقلابی بجٹ پیش کیا، ترقیاتی ویژن کا شاہکار بجٹ پنجاب کے عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لے کر آئے گا۔ لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ سماجی شعبوں کی مربوط ترقی کا روڈ میپ ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں جدید میٹرو بس سروس کے منصوبے شروع کرے گی، جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 93 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ امراءسے حاصل ہونے والے وسائل کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود پر صرف کئے جائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 290 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 9 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی۔ہم نے غریب اور کم وسیلہ طبقات پر ایک پائی کا بھی بوجھ نہیں ڈالا گیا بلکہ اشرافیہ پر ٹیکس لگایا ہے۔

مزید : لاہور


loading...