وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹرویز تعینات

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹرویز ...
وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹرویز تعینات

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذوالفقار چیمہ کو آئی جی موٹرویز تعینات کر دیا گیا اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری قمر زمان کو سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی سیکرٹری اقتصادی امور، شاہد خان سیکرٹری مذہبی امور، سمیع سعید سیکرٹری کابینہ ڈویژن، شاہد سعید سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ، منیر قریشی سیکرٹری سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل، قاسم نیاز سیکرٹری کامرس، ارباب شہزاد چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، رخسانہ شاہ سیکرٹری ٹیکسٹائل اور منیر قریشی کو سیکرٹری ہیومین ریسورس تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...