مشرف سے متعلق پالیسی ایک دو دن میں واضح ہو جائیگی:وزیر داخلہ

مشرف سے متعلق پالیسی ایک دو دن میں واضح ہو جائیگی:وزیر داخلہ
 مشرف سے متعلق پالیسی ایک دو دن میں واضح ہو جائیگی:وزیر داخلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق پالیسی ایک دو دن میں واضح ہو جائیگی۔ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق پارٹی پالیسی ابھی نہیں بنی، اگلے ایک دو دن میں ان کے بارے میں پالیسی واضح ہو جائیگی۔ انہوں  نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کہتی ہے کہ ایف سی اس کے کنٹرول میں نہیں اوربلوچستان میں خفیہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے بجائے مقابلے کا رجحان ہے جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور خفیہ اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت ایف سی کا کنٹرول صوبائی حکومت کے حوالے کر چکی ہے اوربلوچستان حکومت کے مطابق ایف سی اس کے کنٹرول میں نہیں۔ خفیہ اداروں میں ہم آہنگی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وہ دو ٹاسک فورسزقائم کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ 20 جون کو سیکورٹی اداروں کا اجلاس بلا کر نئی پالیسی بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند دنوں میں ہو گا اور سندھ میں کوئی ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ کوئی ہم آہنگی پیدا ہو۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں