عراق کی صورتحال ملک میں فوری قومی حکومت تشکیل دی جائے ,سعودی عرب کا مطالبہ

عراق کی صورتحال ملک میں فوری قومی حکومت تشکیل دی جائے ,سعودی عرب کا مطالبہ

  

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ عراق کی صورت حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ملک میں فوری قومی حکومت تشکیل دی جائے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے عراقی حکومت فرقہ وارارنہ بنیادوں پر پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جس کی وجہ سے عراق کو موجودہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال نے عراق کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے ا س لیے فوری طور پر قومی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ اس مسئلے پرقابو پایا جاسکے۔

مزید :

عالمی منظر -