امریکی فوجی سارجنٹ بو برگڈال کی افغانستان میں ایک فوجی چوکی سے غائب ہونے کے واقعہ کی تحقیقات شروع

امریکی فوجی سارجنٹ بو برگڈال کی افغانستان میں ایک فوجی چوکی سے غائب ہونے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی فوج نے طالبان کی قید سے پانچ سال بعد رہا ہونے والے امریکی فوجی سارجنٹ بو برگڈال کی افغانستان میں ایک فوجی چوکی سے غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔فوج نے میجر جنرل کینیت ڈاھل کو جو افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام کر چکے ہیں، ان تحقیقات کا سربراہ مقرر کیا ہے۔سارجنٹ بو برگڈال پانچ سال تک افغانستان میں طالبان کی قید میں رہنے کے بعد جمعے کو امریکہ واپس پہنچے۔
 طالبان سے رہائی پانے کے بعد جلد ہی بعض تبصرہ نگاروں اور فوجیوں نے انھیں بگھوڑا قرار دیا اور انھیں سزا دینے کا کہا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پہلے یہ نتیجہ اخز کیا تھا کہ سارجنٹ بو برگڈال افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں اجازت لیے بغیر اپنے چوکی چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم حکام کو ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں کہ وہ فوج سے بگوڑا ہو رہے تھے یا نہیں۔ 28 سالہ برگڈال کو جرمنی میں امریکی فوج کے میڈیکل سنٹر سے جہاز کے ذریعے بروک آرمی میڈیکل سینٹر ٹیکسس لے جایا گیا جہاں وہ دوبارہ معاشرے کا حصہ بننے کے پروگرام کا آخری حصہ پورا کریں گے۔سارجنٹ برگڈال کو 31 مئی کو گوانتانامو بے میں قید پانچ طالبان کمانڈروں کی رہائی کے بدلے میں چھوڑا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -