بغداد میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے 275 فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا ¾وائٹ ہاﺅس

بغداد میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے 275 فوجیوں کو تعینات ...

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے 275 فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا یہ فوجی امریکی سفارتخانے کے عملے کو عارضی طور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے میں س±نی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ عراق و شام (آئی ایس آئی ایس یا داعش) کے جنگجوو¿ں نے موصل اور تکریت سمیت کئی دوسرے قصبوں پر قبضہ کیا تھا مگر عراقی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے کئی قصبے جنگجوو¿ں کے قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں۔

وائٹ ہاﺅس نے کہاکہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے 275 فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا یہ فوجی امریکی سفارتخانے کے عملے کو عارضی طور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کریں گے اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فوجی ملک میں عراقی حکومت کی اجازت سے داخل ہو رہے ہیں۔ا مریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ اپنا کام جاری رکھے گا۔

مزید :

عالمی منظر -