نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مغوی ترکی سفارتی اور سیکیورٹی عملے کی رہائی کا مطالبہ کردیا
برسلز (این این آئی)نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسین نے مغوی ترکی سفارتی اور سیکیورٹی عملے کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل نے عراق کے شہر موصل میں ترک سفارت کاروں کے اغوا پر شدید مذمت کی اور اغوا کیے گئے ترک سفارت کاروں کی رہائی کا مطالبہ کردیا، یہ بات انہوں نے انقرہ کے دورے کے موقعے پر کہی۔
انہوںنے کہاکہ عراق میں جاری پرتشدد کارروائیاں باعث تشویش ہیں وہ مغوی ترکی سفارتی عملے کو محفوظ اور آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس کے لئے وہ ترک حکومت سے رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم طیب اردووان کاکہنا ہے کہ تمام مغوی ترک باشندوں کو بازیاب کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی-