عراق میں داعش کاایک اور شمالی شہر پر قبضہ

عراق میں داعش کاایک اور شمالی شہر پر قبضہ

  

بغداد(ثناءنیوز) عراق میں سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ سنی تنظیم نے شمالی شہر تل افار پر قبضہ کر لیا ہے۔دولت اسلامی العراق والشام کے مسلحہ افراد کا علاقے پر یہ ان کا تازہ ترین قبضہ ہے۔عراق میں جاری لڑائی میں شدت آنے پر بین الاقوامی سطح پر مذمت کے ساتھ ساتھ ملک کے اتحاد کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔تنظیم پہلے ہی موصل اور تکریت پر قابض ہو چکے ہیں، جس کے بعد انھوں نے دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کی دھمکی دی تھی۔مریکہ بغداد میں اپنے سفارتخانے کی سکیورٹی کے لیے 100 فوجیوں اور میرینز کا اضافہ کر دیا ہے،جبکہ عراق کے شہر بصرہ، اربیل اور اردن کے دارالحکومت عمان میں غیر ضروری عملے کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -