روس کی جانب سے قدرتی گیس کی فراہمی منقطع کئے جانے کے بعد ملک بھر میں گیس کی فراہمی بند ہے ,یوکرینی وزیر

روس کی جانب سے قدرتی گیس کی فراہمی منقطع کئے جانے کے بعد ملک بھر میں گیس کی ...

  

ماسکو(این این آئی) روس نے عدم ادائیگی پر یوکرین کو گیس کی فراہمی منقطع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس کو 4 بلین ڈالر قدرتی گیس کی مد میں روس کو ادا کرنا تھے اور بروقت ادائیگی نہ ہونے پر روس نے یوکرین کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر منقطع کردی جس کے بعد ملک بھر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، یوکرین کے توانائی کے وزیرکا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے قدرتی گیس کی فراہمی منقطع کئے۔

 جانے کے بعد ملک بھر میں گیس کی فراہمی بند ہے تاہم یوکرین سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی کو متاثر نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو گیس کی مد میں 4 بلین ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنا تھی جس کے لئے 16 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بقایاجات کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی۔واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روس نواز باغیوں کے مسئلے پر روس اور یوکرین کے درمیان پہلے ہی تعلقات انہتائی کشیدہ ہیں جب کہ گیس کی بندش کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مزید کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -