عراق میں پر تشدد واقعات کا الزام اتحادی افواج پر نہیں لگا یا جاسکتا ، ٹونی بلیئر

عراق میں پر تشدد واقعات کا الزام اتحادی افواج پر نہیں لگا یا جاسکتا ، ٹونی ...

  

                                                  لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ عراق میں جاری پر تشدد واقعات اور شورش کا الزام تحادی افواج پر نہیں لگایا جا سکتا اگر عراق میں صدام حسین کا تختہ نہ بھی الٹا جاتا تب بھی یہ ملک آج مسائل میں گھرا ہوا عراق کا حالیہ بحران ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے اثرات ہم سب پر ہو رہے ہیں مغربی ممالک کو خطے میں قیام امن کیلئے مداخلت کرنی چاہیے انہوں نے اپنے اوپر اٹھنے والے الزامات کہ اگر صدام حسین کو اپنی جگہ پر رہنے دیا جاتا تو عراق آج مستحکم ملک ہوتا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دعوے میں کوئی وزن نہیں ہے 011میں پورے عرب میں انقلاب کی لہر آئی تھی انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو چاہیے کہ عراق میں جاری بد امنی پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید :

عالمی منظر -