حکومت آموں کے برآمدی کنسائنمنٹ کی کلیئرنگ میں انتہائی محتاط

حکومت آموں کے برآمدی کنسائنمنٹ کی کلیئرنگ میں انتہائی محتاط

  

اسلام آباد(آئی اےن پی)یورپی یونین سے سخت تنبیہ کے بعد حکومت آموں کے برآمدی کنسائنمنٹ کی کلئیرنگ میں انتہائی محتاط ہوگئی،، دوسومیں سے صرف پچیس فارمزکے آموں کوبرآمدی سرٹیفکیٹ مل سکا۔ یورپی یونین درآمدی آموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہی۔ کیڑوں کی موجودگی پرحال ہی میں یورپی یونین نے بھارت سے پھلوں کی درآمد پرپابندی عائد کی ہے۔ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کا کہنا ہے کہ تمام پھلوں اورسبزیوں پرمکمل پابندی کے بجائے، آموں کی برآمد میں کمی برداشت کی جاسکتی ہے۔ معیار پر سمجھوتہ کرکے کوئی رسک نہیں لیا جاسکتا۔ ادارے نے سندھ اور پنجاب میں آموں کے دوسو باغات کی جانچ کرکے سندھ کے صرف گیارہ اورپنجاب کے چودہ فارمز کو سرٹیفکیٹ دئے ہیں۔

مزید :

کامرس -