سٹاک مارکیٹ‘انڈیکس326پوائنٹس کمی سے 29324.60پوائنس پر بند

سٹاک مارکیٹ‘انڈیکس326پوائنٹس کمی سے 29324.60پوائنس پر بند

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوغیر معمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس29500,29600اور 29400پوائنٹس کی نفسیاتی حد وں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں75ارب21کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.48فیصدزائد جبکہ73.71 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،سیمنٹ ،توانائی اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29787پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے اور ردعمل میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 29295پوائٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاو¿ کا سلسہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس326.44پوائنٹس کمی سے 29324.60پوائنس پر بند ہوا ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران کیپٹل مارکیٹ مندی کے زیر اثر رہی تھی ۔تاہم اب بھی مقامی سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں ۔مقامی سرمایہ کار گروپ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تذبذب کا شکار ہیں اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔مجموعی طور پرمنگل کو 350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے71 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،258کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ21کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں75ارب21 کروڑ70 لاکھ 7 ہزار44 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب36ارب 57کروڑ99لاکھ 37 ہزار536 روپے ہوگئی۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں15کروڑ35لاکھ 40ہزار400شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں2کروڑ39لاکھ 50ہزار370شیئرززائدہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت31.00روپے اضافے سے1391.00 روپے،ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت20.29روپے اضافے سے444.02روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت143.09روپے کمی سے3200.91روپے جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے8000.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوبائیکو پیٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ8لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت21پیسے اضافے سے12.86روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں72لاکھ52ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 9پیسے کمی سے20.35روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس206.92پوائنٹس کمی سے20170.75پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس487.91پوائنٹس کمی سے47152.79جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس235.47پوائنٹس کمی سے 21711.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -