وزیراعظم میاں نوازشریف کراچی کی کچی آبادیوں میں بھی فوری آپریشن کا اعلان کریں‘آباد

وزیراعظم میاں نوازشریف کراچی کی کچی آبادیوں میں بھی فوری آپریشن کا اعلان ...

  

 

کراچی(اکنامک رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے چیئرمین محسن شیخانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کراچی کی کچی آبادیوں میں بھی فوری آپریشن کا اعلان کریں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا خوش آئند ہے۔چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے اصل ہتھیار پاکستانی عوام ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں کچی آبادیوں میں قائم دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا فوری حکم صادر کریں۔

 شہر میں پچاس ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو شہر سے باہر نکالا جائے۔

مزید :

کامرس -