گھانا کے خلاف ابتدائی میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کلنز مان

گھانا کے خلاف ابتدائی میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کلنز مان

  

نٹال ( نیٹ نیوز) امریکہ کی فٹ بال ٹیم کے کوچ جرگن کلنز مان نے کہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں گھانا کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ گھانا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے امریکی فٹ بال ٹیم کے کوچ جرگن کلنز مان نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور اپنے گروپ کے بقیہ میچوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ گھانا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرمنی سے تعلق رکھنے والے امریکی فٹ بال ٹیم کے کوچ جرگن کلنز مان نے کہا کے گھانا کی ٹیم کا شمار فٹ بال کی اچھی ٹیموں میں ہوتا ہے، اور اس کو میچ میں شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم انکی ٹیم نے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ جرگن کلنز مان نے کہا کہ انکی ٹیم کی تمام توجہ گروپ کے بقیہ میچوں پر مرکوز ہیں ۔

جس کے لیے ٹیم بھرپور تیاری کریگی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ پرتگال کے خلاف کھیلے گی جو 22 جون کو مناﺅس کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -