ہالینڈ سے شکست کے باوجود حوصلے بلند ہیں، ائیکر کاسیاز
ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز) دفاعی چیمپئن سپین کے کپتان اور مایہ ناز گول کیپر ائیکر کاسیاز نے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ کے ہاتھوں اپنے پول کے ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور اپنے پول کے دوسرے میچ میں چلی کی ٹیم کو شکست دئینگے۔ ہالینڈ کی ٹیم نے دفاعی چیمپیئن سپین کو پہلے میچ میں 5-1 سے شکست دی تھی۔ میکسیکو سے میچ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائینگے ۔ ائیکر کاسیاز نے کہا کہ انکی ٹیم اپنے گروپ بی کے دوسرے میچ میں چلی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کریگی۔ اپنے ایک بیان میں ائیکر کاسیاز نے کہا کہ چلی کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے اور چلی کی ٹیم اب تک کوئی میگا ایونٹ تو نہیں جیت سکی ۔
لیکن ہم چلی کی ٹیم کو آسان نہیں لینگے اور اس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پول میں پہلی کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں ناکامی سے ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں اپنی سابقہ غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے چلی کو شکست دینگے۔