مصر نے مقامی سطح پر 36لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدلی

مصر نے مقامی سطح پر 36لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (اے پی پی) دنیا میں گندم درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک مصر نے رواں سیزن کے دوران مقامی سطح پر 36لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدلی ہے، ملک میں پیدا ہونے والی گندم کی خریداری کا مرحلہ 20جون تک جاری رہے گا۔ مصر کے حکام کے مطابق ملک میں گندم کاذخیرہ آئندہ 6ماہ کیلئے کافی ہوگا۔ حکام کے مطابق مقامی سطح پر گندم کی خریداری کا ابتدائی تخمینہ 38لاکھ ٹن سے 39لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا جبکہ تا حال 36لاکھ 50ہزار ٹن گندم مقامی سطح پر خریدی جا چکی ہے اور جلد مطلوبہ ہدف پورا کر لیا جائیگا۔

مزید :

کامرس -