ارجنٹائن کے ہزاروں فٹبال شائقین برازیل پہنچ گئے، ساحل پر پڑاﺅ

ارجنٹائن کے ہزاروں فٹبال شائقین برازیل پہنچ گئے، ساحل پر پڑاﺅ

  

ریوڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)برازیل اور ارجنٹائن روایتی حریف ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک کے عوام میں کئی معاملات میں مخاصمت پائی جاتی ہے۔ ارجنٹائن والے میراڈونا جبکہ برازیل اور پوری دنیا پیلے کو عظیم ترین فٹبالر قرار دیتے ہیں۔ اس بار بھی حالات مختلف نہیں۔ ارجنٹائن سے تقریبا 2700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہزاروں پرستار برازیل پہنچ چکے ہیں۔ ان میں کئی نے ریوڈی جنیرو کے مشہور عالم کوپاکبانہ بیچ پر عارضی پڑاﺅ بنا رکھے ہیں۔ جبکہ کئی لوگ اپنی گاڑیوں میں قیام پذیر ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کی جرسیوں میں ملبوس وہیں ہلہ گلہ کرتے رہتے ہیں۔ کئی کا خیال ہے کہ 13 جولائی کو ماراکانہ اسٹیڈیم میں فائنل انہی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ارجنٹائن والے اپنی گاڑیوں میں شہر کا گشت کرنے نکلتے ہیں ریوڈی جنیرو کا شہر بیونس آئرس کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -