نیدرلینڈز کو حد سے زیادہ خود اعتمادی کی ضرورت نہیں،وین پرسی

نیدرلینڈز کو حد سے زیادہ خود اعتمادی کی ضرورت نہیں،وین پرسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو ڈی جینرو( نیٹ نیوز)ہالینڈفٹ بال ٹیم کے سپرمین سٹرائیکر اور کپتان وین پرسی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے جوش و جنون کو آگے لے کربڑھنا ہے، ورلڈ کپ کا ابھی آغاز ہوا ہے ،ہمیں شروع میں ہی بڑی کامیابی ملی ہے لیکن ہمیں طویل فاصلہ طے کرناہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا پانچواں بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں حصہ لے رہا ہوں اور میں جانتاہوں کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز میں ہر کوئی پر جوش ہے ،ہم یہاں پر لوگوں کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھارہے ہیں جوکہ ماضی کی نسبت کم ہے ۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارے حق میں یہ بہتر ہے کیونکہ کوئی بھی ہم سے زیادہ توقع نہیں رکھ سکتا لیکن اسپین کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد حالات تبدیل ہوگئے ہیں تاہم ایک ملک کی حیثیت سے ہمیں اپنے آپ پر حد سے زیادہ اعتماد نہیں کر نا چاہیے ، اپنے آپ سے آگے بڑھنا چاہیے ۔ پرسی نے مزید کہا کہ ہمیں حقیقت پسند رہنا چاہیے۔