فٹبال ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور ہالینڈ،سپین اور چلی آج مدمقابل

فٹبال ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور ہالینڈ،سپین اور چلی آج مدمقابل

  

برازیلیا( نیٹ نیوز) بیسویں فٹ بال ورلڈ کپ 2014ءمیں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 20 ویں فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے برازیل میں جاری ہیں۔ پہلا میچ گروپ بی میں شامل آسٹریلیا اور ہالینڈ کے درمیان پورٹو الیگری میں کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں سپین اور چلی کے درمیان ریو ڈی جنیرو میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں کیمرون اور کروشیا کے درمیان مناﺅس کے مقام پرکھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا اور 5 جولائی کو کو ختم ہوگا، سیمی فائنل مرحلہ 8 جولائی کو شروع ہوگا اور 9 جولائی کو ختم ہوگا میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 12 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ میگا ایونٹ کا دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -