قومی ٹیم ایشیئن سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

قومی ٹیم ایشیئن سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد وطن واپس ...

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی سکواش ٹیم ایشیئن سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہانگ کانگ سے وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ میں قومی مرد کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے 10 میں سے 6 پوزیشن حاصل کی۔ ہانگ کانگ سے 10 رکنی ٹیم جن میں 4 مرد ‘ 4 خواتین ‘ ایک کوچ اور ایک منیجر شامل تھے وطن واپس پہنچ گئے ہیں‘ جن کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -