ٹینس رینکنگ،مردوں میں رافیل خواتین میں سرینا سرفہرست

ٹینس رینکنگ،مردوں میں رافیل خواتین میں سرینا سرفہرست

  

پیرس ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز شکست کے باوجود پہلے نمبر براجمان ہیں۔ چین کی لی نا دوسرے اور فرنچ اوپن کی فائنلسٹ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تیسرے جبکہ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا چوتھے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مردوں میں رافیل نڈال اور خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست ہیں۔ مردوں کے مقابلوںکی نئی رینکنگ میں سپین کے رافیل نڈال 12500 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ سربیا کے نویک جوکووچ 12330 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا5525 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے باوجود راجر فیڈرر چوتھے، برطانیہ کے اینڈی مرے پانچویں نمبر پر ہیں، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ چھٹے، سپین کے ڈیوڈ فیرر ساتویں نمبرپر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -