وسیم اکرم کاکھلاڑیوں کو کیریبین لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ

وسیم اکرم کاکھلاڑیوں کو کیریبین لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ

  

لاہور (اے این این ) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی کیریبین لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہے قومی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی لیگ میں شرکت کی اجازت دے کیونکہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں کھلاڑیوں کی شرکت سے ان کی کارکردی میں واضح تبدیلی آتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوئنٹی 20کرکٹ کے لئے موذو ترین کپتان ہے اور ان کے خیال میں بورڈ کو چاہے کہ شاہد آفریدی کو ٹوئنٹی 20کرکٹ کا کپتان مقرر کرے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اہتمام کھیلی جانے والی کیریبین لیگ کا آغاز 11جولائی سے ویسٹ انڈیز کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -