سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کاامکان ختم

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کاامکان ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)سری لنکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال مختصر کرکٹ سیریز کا امکان ختم ہوگیا، نجم سیٹھی کہتے ہیں ایئرپورٹ حملے کے بعد گراو¿نڈ آباد کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں، اب ملکی گراو¿نڈ آباد نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ نے ستمبر میں پاکستان آنا تھا لیکن اس نے بھی کراچی ایئر پورٹ حملے کے بعد معذرت کرلی جبکہ سری لنکن بورڈ بھی حملے کے بعد ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار نہیں ہے۔