انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جون سے شروع ہوگا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جون سے شروع ہوگا

  

لیڈز ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جون سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی کپتانی کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جون تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

۔ واضح رہے کہ اس قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز سری لنکا 3-2 سے جیت چکی ہے جبکہ واحد ٹی 20 میچ میں بھی سری لنکا نے فتح حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -