ہیوی موٹر سائیکلوں کی درآمد میں 374فیصد اضافہ

ہیوی موٹر سائیکلوں کی درآمد میں 374فیصد اضافہ

  

                                                       اسلام آباد(آئی اےن پی)رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ہیوی موٹر سائیکلوں کی درآمد میں تین سو چوہتر فیصد اضافہ ہوا۔گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دس ماہ کے دوران ہیوی موٹر سائیکلوں کی درامدات میں تین سو چوہتر فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ استعمال شدہ پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں ساڑے تینتالیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں اسی عرصے کے دوران موٹر سائیکلون کی درامدات نو لاکھ اکہتر ہزار یونٹس تھی ، پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ تیرہ میں موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں نوے فیصد اضافہ ہوا تھا۔

مزید :

کامرس -