اعصام الحق ایسٹ بورن اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

اعصام الحق ایسٹ بورن اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

  

لندن ( نیٹ نیوز)پاکستان اوربھارت کے ٹینس اسٹارز اعصام الحق قریشی اور لینڈر پیس اس ہفتے ایسٹ بورن اوپن ڈبلز کیلئے پارٹنر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹینس اسٹار نے قدیم ترین ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تیاری کیلئے اس ہفتے ایسٹ بورن اوپن میں شرکت کافیصلہ کیاہے۔اعصام کے ڈبلز پارٹنرروہن بوپنا ایک ہفتہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔ اس ہفتے گراس کورٹ ٹورنامنٹ ڈبلزمیں اعصام الحق کے پارٹنر بھارت کے لینڈر پیس ہوں گے۔ اعصام ٹینس ڈبلز رینکنگ میں بیسویں اور لینڈرپیس تیرہویں پوزیشن پرہیں۔پانچ لاکھ یورو انعامی رقم کا ایسٹ بورن ومبلڈن سے قبل گراس کورٹ پر کھیلا جانیوالا آخری ٹورنامنٹ ہے۔ جس میں سولہ ڈبلز پیئرز شرکت کررہے ہیں۔ اعصام،پیس نمبردو سیڈ ہیں۔ پہلے راو¿نڈ میں پاک،بھارت جوڑی دار ایندری گلبیوف اور ڈینس استومن کے روسی پیئر کا سامناکریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -