ایشین گیمز رواں سال کوریا کے شہر انچیان میں شروع ہونگی

ایشین گیمز رواں سال کوریا کے شہر انچیان میں شروع ہونگی

  

انچیان( نیٹ نیوز )17ویں ایشین گیمز رواں سال کوریا کے شہر انچیان میں شروع ہونگی ۔ان گیمز کا انعقاد 19ستمبر سے 4اکتوبر تک کیا جائے گا ۔ گیمز کی انتظامیہ کے مطابق 16 دن نک جاری رہنے والی ان گیمز میں45 ممالک سے 13ہزار اتھلیٹس ، آفیشلز اور 7ہزار میڈیا کے نمائندے ان گیمز کی کوریج کے لئے کوریا کا رخ کریں گے جن کو کوریا کی عوام خوش آمدید کہے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ 30ہزار افراد پر مشتمل سٹاف بھی گیمز کا حصہ ہوگا ۔ یہ گیمز اولمپک کونسل آف ایشیا کے زیر اہتمام کھیلی جائیں گی ۔ انتظامیہ کے مطابقان گیمز میں 28 اولمپک سپورٹس جبکہ 8ایسی سپورٹس بھی کھیلی جائیں گی جو اولمپک کا حصہ نہیں ۔ ان گیمز میں کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا مزید کہناہے کہ اس گیمز کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور گیمز میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس اور آفیشلز کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -