دھونی نے رانچی میں ہیوی بائیک شوروم کھولنے کا فیصلہ کرلیا

دھونی نے رانچی میں ہیوی بائیک شوروم کھولنے کا فیصلہ کرلیا

  

رانچی ( نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے اپنے آبائی شہر رانچی میں ہیوی بائیک کا شوروم کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ شاپنگ کمپلیکس بھی بنائیں گے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست بھی دی ہے جس پر انہیں شاپنگ کمپلیکس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی 10 منزلہ شاپنگ سنٹر بنائیں گے جس کے اندر ان کا ہیوی بائیک کا شوروم بھی ہوگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ہیوی بائیکس کا جنون کی حد تک شوق ہے اور بھی ان کے پاس مختلف کمپنیوں کے 28 موٹرسائیکل ہیں۔ اب وہ اپنے شوق کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی موٹرسائیکل فروخت کریں گے ۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈنے اس دورہ کے لئے دھونی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -