امریکہ نے گھانا کو 2.1 سے ہرا کر میچ جیت لیا
برازیلیا( نیٹ نیوز)امریکہ نے ورلڈ کپ میں اپنے گروپ جی کے ابتدائی میچ میں گھانا کو 2-1 گول سے ہرا دیا اور ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔گروپ جی کے میچ میں امریکہ اور گھانا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم فتح امریکی ٹیم کے نام رہی کیونکہ اس کے کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ امریکی ٹیم کو ہاف پر گھانا کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی یہ گول امریکہ کی طرف سے ڈیمپسی نے کھیل کے آغاز میں ہی کردیا تھا۔ دوسرے ہاف میں گھانا کی طرف سے 82 ویں منٹ میں آئیو نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا اور اس کے بھی گھانا کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا ۔ اس کے بعد میچ کے آخری لمحات میں امریکہ کی طرف سے 86 ویں منٹ پر برکس نے ایک گول کر کے ایک مربتہ پھر گھانا پر 2-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی اور یوں امریکہ کی فٹبال ٹیم نے گھانا کو اپنے پہلے گروپ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا دیا۔