حوریہ خان کی کرا چی میں ہونے والے میوزیکل شو میں یادگار پرفارمنس

حوریہ خان کی کرا چی میں ہونے والے میوزیکل شو میں یادگار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حوریہ خان نے اپنی یادگار پرفارمنس سے کراچی میں ہونے والے میوزیکل شوکا میلہ لوٹ لیا۔ہال میں موجود منچلے نوجوان ان کے شہرہ آفاق گیت سن کر بھنگڑا ڈالتے رہے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے حوریہ خان نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اس شہر میں میرے لاتعداد پرستار ہیں یہاں پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔میں اس پہلے کئی بار یہاں پر پرفارم کرچکی ہوں۔ایک سوال جواب میں حوریہ خان نے کہا کہ میں ان دنون اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں میری خواہش ہے کہ یہ آڈیو البم عید کے موقع پر ریلیز ہو۔حالات سازگار رہے تو اس البم کو عید پر ہی ریلیز کروں گی۔

مزید :

کلچر -