سلمان خان کا”کک“کے ٹریلر کی پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ

سلمان خان کا”کک“کے ٹریلر کی پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ”کک“کے ٹریلر کی پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اداکار سلمان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ مداحوں کے ”کک کے ٹریلر کی پسندیدگی پر ان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس ٹریلرکو سراہا۔ اس کی انہیں بے حد خوشی ہے وہ آئندہ بھی معیاری کام پیش کرتے رہیں گے۔ فلم کے ٹریلر کو جاری ہوئے پہلے 3گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پسند کیا۔ فلم کے اسسٹنٹ اوراداکار سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رومانوی کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایات پہلی بار پروڈیوسر ساجد نادیہ والا دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -