گلوکار ذوالفقار آزاد کے البم ”ساڈے نال رنگ بازی“ کی افتتاحی تقریب
لاہور(فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر لاہور کی طرف سے ابھرتے ہوئے معروف گلوکار ذوالفقار آزاد کے پہلے پنجابی البم ”ساڈے نال رنگ بازی“ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں پاکستان کے معروف ادیبوں، موسیقاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔ سارہ رضا خان، عدیل برکی، عمران شوکت علی، ظفر اقبال ظفری اور ستارہ علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ذوالفقار آزاد نے اپنے البم کے کچھ گانے لائیو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر پِلاک نے ذوالفقار آزاد کی ”ساڈے نال رنگ بازی“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔