اداکار ہیرس فورڈ کے ٹخنے کو ٹھیک ہونے میں 6 سے 8 ہفتے کا وقت لگے گا

اداکار ہیرس فورڈ کے ٹخنے کو ٹھیک ہونے میں 6 سے 8 ہفتے کا وقت لگے گا

  

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکار ہیرس فورڈ کے ٹخنے کو ٹھیک ہونے میں 6 سے 8 ہفتے کا وقت لگے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 71 سالہ اداکار کا فلم ”سٹار وارز“ کے سیکوئل کی عکس بندی کے دوران ٹخنہ ٹوٹ گیا، انہیں جلد ہی ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتے لگ جائیں گے۔ فلم کی عکس بندی اپنے آغاز سے ہیرس فورڈ کے زخمی ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہوگئی ہے اب فلم کے پہلے والے مناظر کو بعد میں اور بعد والے مناظر کو پہلے ریکارڈ کیا جائے گا۔ فلم اگلے سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -