بچوں کی عادات مجھ سے بالکل مختلف ہیں، شاہ رخ خان

بچوں کی عادات مجھ سے بالکل مختلف ہیں، شاہ رخ خان
بچوں کی عادات مجھ سے بالکل مختلف ہیں، شاہ رخ خان
کیپشن: pic

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کی عادات و اطوار ان سے بالکل مختلف ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کےلئے پیغام میں کہا کہ بچوں کی عادات و اطوار زیادہ تر والدین سے ملتی جلتی ہیں مگر ان کے بچوں کی عادات و اطوار ان سے بے حد مختلف ہیں اور وہ ان پر بالکل بھی نہیں گئے۔ ان کے خیال میں وہ ان سے بہتر انسان ہیں جس کی انہیں خوشی ہے۔ اداکار نے کہا کہ مستقبل میں ان کے بچوں کو ان کا پسندیدہ شعبہ چننے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا اور ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اداکار کی اگلی فلم ” ہیپی نیوایئر“ ہوگی جس میں ان کی ہیروئن دپیکا پڈوکون ہونگی۔ فلم جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -