کامران جیلانی،رز کمالی اور شیری شاہ ”میں سوتیلی “میں جلوہ گر ہونگے
لاہور(فلم رپورٹر)کامران جیلانی،رز کمالی اور شیری شاہ ”میں سوتیلی “میں جلوہ گر ہونگے ۔اداکار اختر حسنین کی ہوم پروڈکشن ڈرامہ سیریل ”میں سوتیلی“کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں تیزی سے جاری ہے ۔محمد آصف کی تحریرکردہ ڈرامہ سیریل کی ڈائریکشن کے فرائض بچن کلہوڑو انجام دے رہے ہیں۔”میں سوتیلی“کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی نوید بزدار اور دیگر نمایاں فنکاروں میں پروین اکبر ،نازلی نصر،بونیتا ڈیوڈ،رضوان علی،ثناءعسکری،انیتا کینفر،ماجدہ حبیب،نوید رضا،حنا رضوی اور طاہر کاظمی شامل ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے رز کمالی نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔”میں سوتیلی“کی کہانی انوکھی اور اچھوتی ہے۔اس ڈرامہ سیریل کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔ڈائریکٹر بچن کلہوڑو بہت محنت کررہے ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ پراجیکٹ ناظرین کو پسند آئے گا۔