سب ٹائٹلز کے بغیر میراٹھی فلم نہیں بناتا‘ رتیش دیش مکھ
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے کہا ہے کہ سب ٹائٹلز کے بغیر میراٹھی فلم نہیں بناتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میراٹھی فلم اندسٹری صرف متن کی وجہ سے کام کرتی ہے اور میرا نہیں خیال کہ یہ تبدیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپ متن ہی میراٹھی انڈسٹری کو عروج دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور پروڈیوسر میں تمام میراٹھی فلمیں سب ٹائٹلز کیساتھ بناﺅں گا کیونکہ ممبئی میں کئی ایسے لوگ رہتے ہیں جو میراٹھی نہیں جانتے اسلئے ان کیلئے سب ٹائٹلز کیساتھ فلمیں بنانا ضروری ہے۔