عمائمہ ملک کی چھوٹی بہن دعا ملک پیا گھر سدھار گئیں

عمائمہ ملک کی چھوٹی بہن دعا ملک پیا گھر سدھار گئیں

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ عمائمہ ملک کی چھوٹی بہن دعا ملک پیا گھر سدھار گئیں ۔ گزشتہ روز دعا ملک کی شادی سہیل حیدر کے ساتھ انجام پائی ۔ شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ دعا ملک کی دعوت ولیمہ آج ( بدھ ) کو کراچی میں منعقد کی جائیگی ۔

جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔ اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنی چھوٹی بہن کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ جب وقت آئے گا تو یہ فریضہ ضرور پورا کروں گی ۔

مزید :

کلچر -