آبائی گاﺅں جا کر ایسا لگا جیسے بادشاہی مل گئی ہو،انیس بزمی

آبائی گاﺅں جا کر ایسا لگا جیسے بادشاہی مل گئی ہو،انیس بزمی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) ہدایتکار و مصنف انیس بزمی نے کہا ہے کہ آبائی گاﺅں موداسا جا کر ایسا لگا جیسے بادشاہی مل گئی ہو۔ ہدایتکار و مصنف انیس بزمی جنہوں نے حال ہی میں آبائی گاﺅں موداسا جو گجرات میں واقع ہے کا دورہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ یہاں کے بادشاہ ہیں ۔ لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ سینکڑوں مداحوں کی قطاریں ان کے گرد گھیرا ڈالے جمع ہوگئیں سب سے انہیں بے حد پیارملا۔ یہ ایک یادگار تجربہ تھا جو ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی موداسا آتے رہیں گے اور اپنے مداحوں سے ملتے رہیں گے۔ انیس بزمی نے 1988ءمیں بطور سکرپٹ رائٹر کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوںنے ہٹ فلمیں سورگ، راجو بابا اور آنکھیں کے سکرپٹ تحریر کئے ۔ یہ فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ انہو ں نے فلم ” ہل چل“ جو کہ 1995ءمیں ریلیز ہوئی کی ہدایتکاری کی ۔ انیس بزمی نے کہا کہ فلمی دنیا کےلئے خدمات جاری رکھیں گے اور مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -