زندگی بہت مختصر ہے اسلئے وقت ضائع نہیں کرتی‘ سویرا ندیم

زندگی بہت مختصر ہے اسلئے وقت ضائع نہیں کرتی‘ سویرا ندیم

  

لاہور(آن لائن) اداکارہ اور کمپیئر سویرا ندیم نے کہا ہی کہ زندگی بہت مختصر ہے اسلئے وقت ضائع نہیں کرتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں صرف اداکاری کو اہمیت نہیں دیتی بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں بہت سی صلاحیتیں ہیں۔ میرے اندر لکھنے پڑھنے کا احساس بھی ہے۔ میں نے ڈائریکشن بھی کی ہے۔ میں پروڈیوسر بھی ہوں اور ایک چینل سے نیوز پر مشتمل ایک ٹاک شو بھی کرتی رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سپیشل پر یقین نہیں رکھتی۔ اب وہ دور ہے جس میں آپ کسی ایک چیز پر انحصار نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نجی اور پیشہ وارانہ زندگی میں ایک فاصلہ رکھتی ہوں اور یہ بہت ضروری بھی ہے۔ میری ذاتی زندگی میں بہت اچھے دوست ہیں۔

مزید :

کلچر -