فلم ”فرینڈز“ 31 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم ”فرینڈز“ 31 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی نئی فلم ”فرینڈز“ 31 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کی ہدایات مائیکل بیری نے دی ہیں ۔فلم کی کہانی صحرا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جس سے دو مختلف خاندان بری طرح متاثر ہوتے ہیں جبکہ پولیس موقع پر موجود ایک بے قصور نوجوان کو قاتل تسلیم کرکے حراست میں لے لیتی ہے مذکورہ فلم میں اداکار مائیکل پینا ‘ ایڈ ہیرس ‘ ایوالو نگوریا اور ایمی میڈیگن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید :

کلچر -